Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / حکومت شفافیت کے ساتھ تبدیلی کی سمت گامزن:نقوی

حکومت شفافیت کے ساتھ تبدیلی کی سمت گامزن:نقوی

نئی دہلی 10جولائی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور(آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج کہا ہے کہ مرکزی حکومت شفافیت اور صلاحیت کے ذریعے تبدیلی کی جانب پیش قدمی کررہی ہے ۔مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نگراں افسروں کی ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے تحت شفافیت غریبوں اور ضرورت مندوں کی ترقی کا پیمانہ ہے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ وہ خود اقلیتی امور کی وزارت کی تمام اسکیموں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ان اسکیموں کے فائدے مکمل شفافیت کے ساتھ ضرورت مندوں تک پہنچ سکیں۔ نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت پوری طرح آن لائن اور ڈیجیٹل کردی گئی ہے ۔ اس ڈیجیٹل نظام میں بچولیوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے ۔ اس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ترقی کے فائدے معاشرے کے ہر ضرورت مند تک پہنچیں۔ مختلف اسکالرشپ براہ راست طلبا کے بینک کھاتوں میں دی جارہی ہے ، چاہے یہ فلاحی اور ترقیاتی اسکیمیں ہوں یا حج کے معاملات، ہماری وزارت نے مکمل شفافیت کو یقین دلایا ہے ۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ بنیادی سطح پر اسکیموں کے بہتر اور ایماندارانہ نفاذ نئی اسکیموں کے اعلان سے زیادہ اہم ہے ۔ نقوی نے کہا کہ انھوں نے اقلیتی امور کی وزارت کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنیادی سطح پر لوگوں تک پہنچیں، تاکہ مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیا جاسکے ، جو ان کی وزارت کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ انھوں نے پروگریس پنچایت شروع کی ہے ، جس کا مقصد مختلف اسکیموں کی بنیادی سطح کی رپورٹ کو آگے لے جانا، عام آدمی کے مسائل سننا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT