Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / حکومت شکایات کی یکسوئی کیلئے تیار: وزیراعظم

حکومت شکایات کی یکسوئی کیلئے تیار: وزیراعظم

Washington: Prime Minister Narendra Modi addressing a joint meeting of Congress on Capitol Hill in Washington on Wednesday. PTI Photo by Kamal Kishore(PTI6_8_2016_000205A)

رقم مندمل کرنا ضروری : کانگریس، تمام فریقین سے بات چیت پر بائیں بازو کا زور
نئی دہلی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں عوام کے تمام طبقات کی شکایات کی یکسوئی کیلئے تیار ہے بشرطیکہ وہ دستور چوکھٹے میں ہوں۔ انہوں نے واضح کردیا کہ قوم کی یکجہتی کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مودی کشمیر کے موضوع پر کل جماعتی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں بی جے پی کی حلیف پارٹیوں اور اپوزیشن نے شرکت کی تھی۔ 4 گھنٹہ طویل اجلاس میں جو کشمیر میں بے چینی کے پیش نظر منعقد ہوا تھا کیونکہ احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ بندوقیں استعمال کرنے کے خلاف اور وادی کے بعض علاقوں سے فوج کے خصوصی اختیارات قانون کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دستور کے چوکھٹے میں تمام شکایات کی یکسوئی کیلئے تیار ہیں۔ دریں اثناء کانگریس نے پرزور انداز میں کہا کہ کشمیر میں لکھنؤ کے اندمال کی ضرورت ہے۔ تمام افراد کو اصل دھارے کی بات چیت میں شامل کیا جانا چاہئے اور دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کو جن کا تعلق اصل دھارے سے نہیں ہے اور کشمیر کے تنازعہ کے تمام فریقین کو بات چیت میں شامل کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی دور ہوسکے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات کے سلسلہ میں کوئی تیقن نہیں دیا ہے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں نے کشمیر کے تنازعہ سے دلچسپی رکھنے والے تمام فریقین کو مذاکرات میں شامل کرنے اور احتجاجیوں کے خلاف پیلٹ بندوقیں استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT