Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت غریبوں کو ڈبل بیڈروم گھروں کی فراہمی کی پابند : جگدیش ریڈی

حکومت غریبوں کو ڈبل بیڈروم گھروں کی فراہمی کی پابند : جگدیش ریڈی

حیدرآباد ۔ 16؍ اکٹوبر ( این ایس ایس) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے آج کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریبوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہی ہے ۔ جگدیش ریڈی ضلع سوریہ کے پن پہاڑ منڈل کے تحت سنگی ریڈی پالم میں ڈبل بیڈ روم امکنہ اسکیم کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں فلاح و بہبود پر 36,000 کروڑ روپئے کی بھاری رقم خرچ کی جا رہی ہے اور دیگر ریاستیں اس عمل کی تقلید کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ حکومت کی کوششوں سے ریاست کے غریبوں کو مستقل گھر حاصل ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ر ‘ ریاست کے ہر خاندان کے تمام افراد کو سرکاری اسکیمات سے فائدہ پہنچانے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں ۔ جگدیش ریڈی نے اپوزیشن جماعتوں  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پاس کوئی ایجنڈہ نہیں ہے وہ محض حکومت پر تنقیدوں میں مصروف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT