Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / حکومت لیبیا کی عوام سے داعش کیخلاف ساتھ دینے کی اپیل

حکومت لیبیا کی عوام سے داعش کیخلاف ساتھ دینے کی اپیل

سرت۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی یونٹی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرت شہر میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اْن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔مغرب کی حمایت یافتہ شمالی افریقی مسلمان ملک کی یونٹی حکومت نے بندرگاہی شہر سرت میں سے داعش کی عسکریت پسندوں کو پسپا کرنے کی لڑائی مئی کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل لیبیا کے متحارب گروپوں کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مشن یورپی یونین نیول مشن کو سونپنے کا فیصلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT