Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت مجالس مقامی کو فنڈس جاری نہیں کررہی ہے : اندر سین ریڈی

حکومت مجالس مقامی کو فنڈس جاری نہیں کررہی ہے : اندر سین ریڈی

کریم نگر ۔ 8 ۔ جولائی : ( این ایس ایس) : تلنگانہ بی جے پی کے سینئیر قائد این اندر سین ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے مجالس مقامی اداروں کو فنڈس جاری نہ کرتے ہوئے انہیں غیر کارکرد بنادیا ہے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے اندر سین ریڈی نے ریاستی حکومت پر گرام پنچایتوں کو فنڈس جاری نہ کرنے اور 14 ویں فینانس کمیشن کے فنڈس کو دیگر مقاصد کے لیے بیجا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت یہ کہتے ہوئے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے کہ مرکز نے فنڈس جاری نہیں کئے ہیں ۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ حکومت نے کہا تھا اس نے فنڈس دینے کے لیے اضلاع کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نئے اضلاع کے قیام کے بعد ہر ضلع کو موصول ہونے والے فنڈس کی تفصیلات پیش کرنی چاہئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT