Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے پابند

حکومت مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے پابند

محبوب نگر میں رکن اسمبلی سرینواس گوڑ کا طلبہ سے خطاب
محبوب نگر۔/24اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت مسلمانوں کی تمام شعبوں میں ترقی کی پابند ہے اور اس ضمن میں سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے مدرسہ الکوثر میں کیا۔ وہ تکمیل حفظ کرنے والے بچوں کی تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے ائمہ و مؤذنین کو ماہانہ جو تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا اس پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ یکم مئی سے محبوب نگر میں بھی اس پر عمل آوری کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصاً مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے پابند ہے۔ محمد امتیازاسحق سینئر ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ مسلمان طلباء کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر انگشت نمائی کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کانگریس حکومت میں کلیدی عہدوں پر تھے تو انہوں نے کیا کیا بلکہ مسلمانوں کی اوقافی جائیدادوں کی تباہی کے وہی ذمہ دار ہیں۔ اس موقع پر مساجد کے ائمہ اور مؤذنین صاحبان نے ایم ایل اے اور امتیاز اسحاق کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر مولانا مطیع الرحمن مفتاحی ، جناب خواجہ پاشاہ ہاشمی برادرس، رحمن صوفی، محمد اکبر الماس، مولانا جائس، محمد انور، ابراہیم قادری، وینکٹیا اور راجیشور گوڑ بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT