Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / حکومت ملک کی معیشت کو تباہ کر رہی ہے‘ کانگریس

حکومت ملک کی معیشت کو تباہ کر رہی ہے‘ کانگریس

بھوبنیشور 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت ملک کی معیشت کو تباہ کر رہی ہے ۔ پارٹی نے بی جے پی کو سب سے بڑا غیر کارکرد اثاثہ ( این پی اے ) قرار دیا ہے ۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ نوٹ بندی کی مہم کی وجہ سے ملک میں جملہ گھریلو پیداوار میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کاری بھی اب تک کی سب سے کم شرح پر پہونچ گئی ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن انیل شاستری نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کے اقتدار میں ہماری معیشت تباہ ہوگئی ہے جبکہ بی جے پی ملک کی سب سے بڑی غیر کارکرد تنظیم بن گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاشی ترقی بہت کم ہوگئی ہے اور یہ خاص طور پر نوٹ بندی کی مہم کا اثر ہے ۔ جملہ گھریلو پیداوار کی شرح بھی کم ہوگئی ہے اور یہ 6.1 فیصد رہ گئی ہے ۔ مودی فیسٹ کا اہتمام اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نام پر تین سال کی تکمیل کے پروگرامس منعقد کرنے پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انیل شاستری نے کہا کہ تین سال کی تکمیل میں کوئی جشن منانے کی بات نہیں ہے کیونکہ مودی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے ۔ نوٹ بندی کو ہمالیائی غلطی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں کئی ملین افراد ضروریات زندگی سے محروم ہوگئے ۔ نوٹ بندی کے سات ماہ کے بعد بھی بی جے پی حکومت یہ نہں کہہ سکتی کہ اس مہم کے نتیجہ میں کتنے کالے دھن کا پتہ چل سکا ہے اور کتنی جعلی کرنسی کو بے نقاب کیاجاسکا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT