Saturday , April 29 2017
Home / سیاسیات / حکومت پر اداروں کی اہمیت مسلسل کم کرنے کا کانگریسی الزام

حکومت پر اداروں کی اہمیت مسلسل کم کرنے کا کانگریسی الزام

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ مسلسل دستوری اداروں کی اہمیت کو کم کرتی جارہی ہے اور یہ ایک ’’خطرناک‘‘ رجحان ہے۔ 2014 ء سے بی جے پی ہندوستان کے دستوری اداروں کی اہمیت میں نمایاں طور پر کمی کررہی ہے۔ یہ ایک مسلسل کوشش ہے جو انتہائی خطرناک رجحان ہے اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ کانگریس ایوان میں اور اس کے باہر اس کے خلاف جدوجہد کرے گی۔ پارٹی کے ترجمان راجیو گوڑا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
کرناٹک انتخابات سے پہلے بی جے پی
قائدین کا شکار کررہی ہے : کانگریس
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ کرناٹک انتخابی نتائج سے پہلے صاف ستھری شبیہہ رکھنے والے کانگریسی قائدین کا شکار کررہی ہے۔ تاہم کہاکہ ریاست کرناٹک کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ کانگریس کے ترجمان راجیو گوڑا نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ایس ایم کرشنا کو کانگریس سے مستعفی ہونے سے پہلے کرناٹک کے انتخابی نتائج کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT