Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت پر تنقید کرنے والوں کو ہراسانی : کانگریس

حکومت پر تنقید کرنے والوں کو ہراسانی : کانگریس

حیدرآباد 3 ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس نے آج ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے تلنگانہ سیاسی جے اے سی کے صدر نشین پروفیسر کودانڈا رام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے ترجمان ڈی سراون نے کہا کہ کے ٹی آر نے یہ کہتے ہوئے کودانڈا رام کی ہتک کی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈہ آگے بڑھا رہے ہیں اور تلنگانہ کے غداروں کے ساتھ ڈائس شیر کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس قائدین سرکاری مشنری کا استعمال کرتے ہوئے ان تمام افراد کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر ہرے ہیں جو ریاستی حکومت اور اس کی پالیسیوں کے تعلق سے سوال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ یونائیٹیڈ فرنٹ کی صدر وملا اکا کو خوفزدہ کرنے کیلئے ان کی تنظیم کا دفتر مہربند کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT