Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / حکومت پر ناقص انتظام اور لاپرواہی کا اپوزیشن کا الزام

حکومت پر ناقص انتظام اور لاپرواہی کا اپوزیشن کا الزام

PATNA, JAN 15 (UNI):- Union Law Minister Ravi Shankar Prasad visiting the spot where a boat capsized in the river Ganga, in Patna on Sunday. UNI PHOTO-41U

کشتی اُلٹنے کے سانحہ میں ہلاکتیں 24ہوگئیں ‘ صدر جمہوریہ ‘ وزیراعظم اور شتروگھن سنہا کے پیامات تعزیت ‘ امداد کا اعلان
پٹنہ ۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دریائے گنگا میں کشتی الٹنے کے سانحہ میں ہلاکتوں کی تعداد 24ہوگئیں ۔ جب کہ اپوزیشن نے حکومت پر ناقص انتظام اور لاپرواہی کا الزام عائد کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام حکومت نے ہی کیا تھا ۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ سونے پور پولیس اسٹیشن میں ان افراد کے خلاف جو غیرقانونی طور پر مسافروں کو اضلاع سرن اور پٹنہ کے درمیان سفر کروارہے تھے ‘ درج کرلی گئی ۔ کل کشتی اُلٹ جانے کے حادثہ کے بعد یہ ایف آئی آر درج کی گئی ۔ کشتی گھاٹ سے ٹکرا گئی تھی کیونکہ مبینہ طور پر اس میں ’کائٹ فیسٹول ‘ سے واپس جانے والے عوام کا ہجوم تھا اور مبینہ طور پر کشتی کی گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ سنکرانتی کے موقع پر حکومت نے پتنگ میلہ کا اہتمام کیا تھا ۔ بی جے پی قائد سشیل کمار مودی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کی لاپرواہی کی پردہ پوشی کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناکافی تعداد میں کشتیاں تقریب کے بعد عوام کو منتقل کررہی تھیں ۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ صرف اس لئے پیش آیا کیونکہ انٹرٹینمنٹ پارک سے جہاں پتنگ میلہ منعقد کیا گیا تھا جو شروع بھی نہیں ہوا تھا اس سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے اور یہ سانحہ کا نیا موڑ ہے ۔ ریاستی وزیر سیاحت انیتا دیوی نے ناقص انتظامات کے الزام کو مسترد کردیا اور خانگی کشتی رانوں پر سانحہ کا الزام عائد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مکمل انتظامات کئے ہیں اور مقامی عہدیداروں کو بھی اس کی تحریری اطلاع دی گئی تھی لیکن بعض خانگی کشتی راں بھی مسافروں کو منتقل کررہے تھے ‘ ہمیں اس ہولناک سانحہ پر سخت افسوس ہے اور اس المناک لمحہ میں ہم سوگواروں خاندانوں کے ساتھ ہے ۔ چیف منسٹر اور وزیراعظم نے مہلوکین کے ورثاء کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا  ۔ریاستی وزیر سیاحت نے کہا کہ سانحہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور کوتاہیوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی ۔ پرنسپال سکریٹری آفات انتظامیہ نے کہا کہ آج مزید چار نعشیں دستیاب ہونے کے بعد ہلاکتوں کی جملہ تعداد 24ہوگئیں ۔ وزیراعظم نے دو لاکھ اور چیف منسٹر نے چار لاکھ روپئے ایکس گریشیا مہلوکین کے ورثاء کو دینے کا اعلان کیا ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر محمد علی انصاری نے کہا کہ سب ڈیویژنل آفیسر انوج کمار کو کل رات دیر گئے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔ غیرقانونی کشتی راں اشوک رائے کی تلاش میں دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سوگوار خاندانوں سے انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہر ممکن مدد ارکان خاندان کو فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیام تعزیت کے ساتھ مالی امداد کا بھی اعلان کیا ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے اظہار رنج و غم کرتے ہوئے سوگوار ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا  ۔

TOPPOPULARRECENT