Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت پر کانگریس کی تنقیدیں مسترد ‘ راجیشور ریڈی

حکومت پر کانگریس کی تنقیدیں مسترد ‘ راجیشور ریڈی

حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے 16 ڈسمبر سے اسمبلی و کونسل کا سرمائی سیشن منعقد کرنے کا اعلان کردیا لیکن کانگریس کی قائدین حکومت پر تنقیدوں پر گورنمنٹ وہپ کونسل بی راجیشور ریڈی نے اعتراض کیا اور کہا کہ اگر کانگریس قائدین سنجیدہ ہوں تو اسمبلی و کونسل اجلاس میں مسائل کو موضوع بحث بنائیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام مسائل پر مباحث اور ان کو حل کرنے اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس صرف عوام کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ‘ کانگریس قائدین میں صلاحیت ہو تو وہ اجلاس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے بعض کانگریس قائدین کے بیانات پر کہا کہ یہ صحیح ہے کہ ہم سیاسی لحاظ سے بچے ہیں لیکن جدوجہد میں کانگریس قائدین کے مقابلے میں آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے اقدامات اور اسکیموں سے اسمبلی میں واقف کروایا جائیگا۔ انہوں نے اپوزیشن سے خواہش کی کہ انہیں کوئی تجاویز پیش کرنا ہو یا مشورے دینا ہو تو وہ مکمل تفصیلات کے ساتھ ایوان میں پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT