Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / حکومت پر گیاس اور کیروسین سبسیڈی کا بوجھ

حکومت پر گیاس اور کیروسین سبسیڈی کا بوجھ

حقیقی  ضرورتمندوں کو فوائد فراہم کرنے کا منصوبہ
نئی دہلی ۔ 11 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج درست فوائد منتقلی اسکیم میں یکسانیت پیدا کرنے کیلئے سکریٹریز اور سی ای اے سے تبادلہ خیال کیا تاکہ حقیقی مستحقین کو سبسیڈی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اسکیم کے تحت ایل پی جی صارفین کو سبسیڈی کی رقم درست منتقلی کے ساتھ اسکالرشپس اور وظائف اسکیمات کے فوائد ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتی ہے اور اب یکم اپریل سے کیروسین سبسیڈی بھی صارفین کے اکاؤنٹس میں جمع کردی جائے گی تاکہ سبسیڈی کا بوجھ ہلکا کیا جاسکے جو کہ سال 2014-15 ء کے دوران 24,799 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج کے اج لاس میں سماجی شعبہ کے پروگرام اور راست فوائد منتقلی (ڈی بی ٹی) اسکیم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسکیم پر عمل آوری میں یکسانیت اور راہول کی تجاویز پیش کی گئی ۔ بجٹ 2016-17 ء کی تیاری کے پس منظر میں منعقدہ آج کے اجلاس میں فینانس سکریٹری رتن وٹال ، ڈی ای اے سکریٹری شکتی کانتا داس ، ریونیو سکریٹری ہسمکھ ادھیا اور معاشی مشیر اعلیٰ اروند سبرامنیم نے شرکت کی ۔ انہوں نے جن دھن ، آدھار اور موبائیل نمبرات کے ذریعہ سرکاری اسکیمات میں یکسانیت پیدا کرنے پر غور و خوض کیا تاکہ سماجی شعبہ کی اسکیمات کو حقیقی ضرورتمندوں تک محدود کیا جاسکے اور بجٹ خسارہ کو گھٹانے کیلئے راہیں تلاش کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT