Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / حکومت کا ’اِسکِل انڈیا‘ مہم کی تشہیر کیلئے تنڈولکر سے معاہدہ

حکومت کا ’اِسکِل انڈیا‘ مہم کی تشہیر کیلئے تنڈولکر سے معاہدہ

نئی دہلی ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کرکٹ لجنڈ سچن تنڈولکر کو ’I Support Skill India‘ مہم کی تشہیر کیلئے آمادہ کرتے ہوئے معاہدہ کرلیا، جو نوجوانوں تک رسائی اور ہنرمندی کے فروغ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ مملکتی وزیر (آزادانہ چارج) اِسکل و انٹری پرینرشپ راجیو پرتاپ روڈی نے ایک بیان میں کہا کہ سچن ہمارے دور کے عظیم ہندوستانیوں میں سے ہیں اور ایسے شخص جو بہترین ہنرمندی کے حامل ہیں۔ وہ واقعی عالمی پہچان اور ایسے برانڈ ہیں جنھوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے کرکٹ کے کھیل میں تہلکہ مچایا اور کئی نسلوں کو متاثر کیا۔

TOPPOPULARRECENT