Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / حکومت کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے تیار

حکومت کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے تیار

ڈوکلم تعطل پر مرکزی وزیر جتیندر پرساد کا ریمارک
جموں ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ڈوکلم تعطل پر چین کی دھمکیوں کو زیادہ اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس معاملہ میں جو بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ان پر پورا بھروسہ ہے ۔ وہ میڈیا سے بات چیت کے دوران چین کی سرکاری میڈیا کے ذریعہ حالیہ دھمکی کا حوالہ دے رہے تھے جس میں اس نے ہندوستان سے سکم سکٹر میں اپنی فوج کو واپس بلالینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اہمیت اس بات کی ہیکہ ہم کیا کررہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں میں کوئی ٹوئٹ کررہا ہے تو اس کا جواب دینا وہ ضروری نہیں سمجھتے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہند پاک سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھی ہندوستانی فوج موثر جواب دے رہی ہے ۔ کشمیر میں عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کے پوسٹرس کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ایسا ماضی میں بھی ہوا ہے ۔ ذاکر موسی نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آزادی ہند تقاریب میں حصہ نہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 35A پر مرکز کا موقف بالکل واضح ہے ۔ گورنر اترپردیش کی جانب سے تمام دینی مدارس کو یوم آزادی کے موقع پر وندے ماترم پڑھنے کی ہدایت کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وندے ماترم ہندوستانی قومی اقدار کی علامت ہے اور اسے کسی مخصوص مذہب یا فرقہ سے مربوط کرنا ٹھیک نہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT