Tuesday , September 26 2017
Home / سیاسیات / حکومت کو خطرہ نہیں : فرنویس

حکومت کو خطرہ نہیں : فرنویس

نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد وہ ریاستی کابینہ میں توسیع کریں گے۔ اس طرح انہوں نے یہ واضح پیام دینے کی کوشش کی کہ حلیف شیوسینا کے ساتھ جاری محاذ آرائی کے باوجود حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی ۔ شیوسینا اتحاد میں ’’آل از ویل‘‘ تصویر پیش کرنے کی کوشش کی اور سینا لیڈر سنجے راوت پر شدید تنقید کی جو پارٹی ترجمان ’’سامنا‘‘ کے ایگزیکیٹیو ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس اخبار میں بی جے پی اور بالخصوص چیف منسٹر پر کڑی تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ۔ سینا روابط بہتر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT