Saturday , July 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کپڑا بنکروں کی ممکنہ مدد کیلئے کوشاں

حکومت کپڑا بنکروں کی ممکنہ مدد کیلئے کوشاں

سرسلہ ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ کپڑا بنکر مزدوروں کو مستقل روزگار کی فراہمی کیلئے ورک شیڈس کی تعمیر کی جاکر حوالے کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر صنعت کے تارک راما راؤ نے یہ بات کہی ۔ سرسلہ میں خودکشی کے مرتکب کپڑا بنکر ڈی رمیش کے خاندان کو پیر کی رات تعزیت پیش کرتے ہوئے مخاطب ہوکر کہا کہ بنکروں کو ہمت و حوصلہ سے زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ کپڑا بنکروں کی مدد کے لئے حکومت ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔کسی بھی بنکر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے خودکشی کے مرتکب رمیش کے پسماندگان کو دیڑھ لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا اور تیقن دیا کہ خاندان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر کرسچن کے طبقات کے غریب خاندانوں میں نئے ملبوسات تقسیم کئے ۔ مقامی پدمانائیکا کلپانا منڈپم میں انہوں نے کیک کاٹ کر تقسیم کیا اور سبھی کو مبارکباد دی ۔ ہر مذہبی عید تہوار کا حکومت احترام کرنا فرض سمجھتے ہوئے ہر مذہب کے ماننے والوں ان کے عیدین تہواروں پر غریبوں کی مدد کی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے اس طرح کا طرز عمل نہیں اپنایا ۔ بعد ازاں کلیانا لکشمی چیکس کی تقسیم کی ۔ اس پروگرام میں آپ کو چیرمین کے رویندر راؤ کلکٹر ڈی کرشنا بھاسکر یاسمین پاشاہ ڈی آر او ، جی وی شیام پرساد میونسپل چیرپرسن سامولا پوانی ، اے ایم سی چیرمین ، جی چکراپانی سیس چیرمین ڈی لکشما ریڈی وائس چیرمین اے سرینواس زیڈ پی ٹیز ارکان پی منجولا توٹہ آگیا ، شرت راؤ پدما ایم پی پی کملا بائی ، اے راجو سرینواس پاسٹر سام کلورجان آئزک ، ٹی آر ایس قائدین وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT