Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی بہتر کارکردگی پر جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی

حکومت کی بہتر کارکردگی پر جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی

وزیرکمرشیل ٹیکس تلنگانہ سرینواس یادو کا بیان
حیدرآباد 6فروری (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر سرینواس یادو نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر کارکردگی کے سبب ہی گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن( جی ایچ ایم سی) انتخابات میں ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ صنعت نگر اسمبلی حلقہ میں نو منتخب کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے حکومت کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے حزب اختلاف جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی آر ایس کی جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا ذہن تبدیل کریں۔ انہوں نے عوام کا بھی شکریہ اداکیا اور اجتماعی طور پر کام کرتے ہوئے عوام کے تعاون اور تمام کی شراکت داری کے ذریعہ حیدرآباد کو عالمی درجہ کے شہر میں تبدیل کرنے کے عزم ظاہر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT