Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / حکومت کی دوسری سالگرہ کی تقاریب میں یو پی مرکز توجہ

حکومت کی دوسری سالگرہ کی تقاریب میں یو پی مرکز توجہ

نئی دہلی ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش مودی حکومت کی دوسری سالگرہ تقاریب میں بی جے پی کا مرکز توجہ رہے گا۔ وزیراعظم 26 مئی کو یو پی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تقریباً تمام سینئر وزراء 15 روزہ تقاریب کے دوران ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس ریاست میں 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ اب وہ اپنے تمام سیاسی وسائل اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اس ریاست میں جھونک رہی ہے۔ امکان ہیکہ مودی سہارنپور میں اور صدر بی جے پی امیت شاہ مختلف جلسوں سے خطاب کریں گے۔ مودی کے وزراء تمام ریاست کا دورہ کریں گے۔ عوامی اجلاس، پریس کانفرنس میں اور کارکنوں کے کنونشن منعقد کریں گے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ مرکزی وزراء نے جو یوپی کا دورہ کریں گے تمام سینئر پارٹی قائدین موجود ہوں گے ۔ 4 یا 5 ارکان کی 30 ٹیمیں ہر ریاست کے کم از کم 6 مقامات کا دورہ کریں گی۔ ہر ٹیم میں ایک کابینی وزیر، ایک وزیر مملکت، پارٹی کا ایک عہدیدار اور ریاستی بی جے پی کے ایک یا دو ارکان شامل رہیں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پٹنہ ، دہرہ دوون ،ممبئی اور پٹھان کوٹ ، وزیرفینانس ارون جیٹلی بھوپال، لکھنؤ اور امرتسر، وزیرخارجہ سشماسوراج جئے پور ، پونے ، حیدرآباد اور چندی گڑھ کا دورہ کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT