Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کرانے مہم

حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کرانے مہم

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فیلڈ آفیسرس کا اجلاس ۔ نوین متل کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے روبہ عمل لائی جانے والی مختلف فلاح و بہبودی اسکیمات و پروگراموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی ریاستی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فیلڈ آفیسرس کو ہدایات دی گئیں ۔ گذشتہ دنوں بحیثیت کمشنر ریاستی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جائزہ حاصل کرنے والے سینئیر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر نوین متل نے آج یہاں پہلی مرتبہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فیلڈ آفیسرس کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت کی فلاح و بہبودی اسکیمات و پروگراموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیداروں کا اہم رول ہونا چاہئے اور حکومت کے پروگراموں و اسکیمات کی کامیابیوں سے متعلق سردست معلومات میڈیا کو فراہم کرنے کا محکمہ کے عہدیداروں کو مشورہ دیا اور کہا کہ ڈیویژن و ضلع سطح کے عہدیداروں کو ضلع سطح پر منعقد کئے جانے والے مختلف پروگراموں کے بارے میں حیدرآباد میں اعلیٰ عہدیداران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو واٹس اپ کے ذریعہ مکمل معلومات فراہم کرنا چاہئے ۔ مسٹر نوین متل نے سابقہ تجربوں کی بنیاد پر آئندہ 20 سال تک کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو درکار عصری فنی ضروریات و مخلوعہ جائیدادوں کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ اضلاع میں انہیں پائی جانے والی مشکلات و مصائب ، حکومت کے پروگراموں و اسکیمات سے متعلق تشہیر ، صحیفہ نگاروں کو میڈیا ایکریڈیٹیشن جرنلسٹس کے لیے آروگیہ شری ہیلت کارڈز و دیگر امور کا جائزہ لیا ۔ اور ان تمام امور پر تفصیلی مباحث ہوئے ۔ اس موقعہ پر کمشنر ریاستی محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اطلاعات کو جب کا تب پہونچانے کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے عہدیداروں کو ’ ٹیابس ‘ TABS فراہم کرنے کا اظہار کیا اور عہدیداران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ حکومت کے فلاح و بہبودی پروگراموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں ۔ مسٹر نوین متل نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد ریاست تلنگانہ کے اضلاع کا دورہ کر کے وہاں درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے اور اضلاع میں ڈی پی آر اور دفاتر اور ویڈیو انجینئرنگ اسٹاف اپنے مکمل تال میل کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دینے کا مشورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ڈائرکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ انچارج مسٹر وی سبھاش دیگر عہدیداران محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور انفارمیشن انجینئرس وغیرہ کثیر تعداد میں شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT