Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کی لاپرواہی سے کسانوں کو نقصان

حکومت کی لاپرواہی سے کسانوں کو نقصان

نظام آباد میں سابق وزیر سدرشن ریڈی کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق ریاستی وزیر پی سدرشن ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بھاری آبپاشی ٹی ہریش راؤ کو نااہل قرار دیا۔ انہوں نے سنگور پراجکٹ سے 83 ٹی ایم سی پانی نظام ساگر کو چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سنگور میں پانی ہونے کے باوجود بھی نظام ساگر پراجکٹ کو پانی چھوڑنے سے حکومت کی لاپرواہی سے کسانوں کو شدید نقصان ہورہا ہے۔ نظام ساگر کے تحت ہزاروں ایکر دھان کی کاشت کی جارہی یہ لہذا ان فصلوں کے تحفظ کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیتانجلی ساگر لفٹ ایریگیشن کو بھی سری رام ساگر سے پانی سربراہ کرنے میں بھی حکومت خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ جبکہ سری رام ساگر میں پانی کے ذخیرہ کے باوجود بھی حکومت پانی کو چھوڑنے سے قاصر ہے۔ ضلع نظام آباد میں ایک لاکھ 30ہزار بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوان ہیں، پارٹی نے اقتدار میں آنے سے قبل نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ہر گھر میں ایک ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا۔ سرکاری محکمہ جات میں 75 ہزار جائیدادیں مخلوعہ ہیں حکومت پراپنے ہر انتخابی اعلانات سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT