Thursday , June 22 2017
Home / ہندوستان / حکومت کی ناکامی کی سزا نوجوان بھگت رہے ہیں :راہول

حکومت کی ناکامی کی سزا نوجوان بھگت رہے ہیں :راہول

نئی دہلی19مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مرکز پر نوجوانوں کو نظر اندا ز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا مودی حکومت کے ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔راہول نے کہا کہ کام کرنے کے بجائے صرف دعوے کرنے کا سب سے زیادہ نقصان ملک کی نوجوان آبادی کو اٹھانا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ صرف باتیں کرنے والی حکومت عوام پر بوجھ ہوتی ہے، ملک کے نوجوانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرنے والی مودی حکومت نے 2022تک کسانوں کو اس کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا ہے یہ ایک بڑا شعبہ ہے اور ملک کی 47فیصد آبادی زرعی مزدوروں پر مشتمل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT