Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش

حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش

پروفیسر کودنڈا رام پر وزراء کی تنقید ،پروفیسر ہراگوپال کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر ہرا گوپال نے چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈا رام پر تلنگانہ وزراء کی تنقیدوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خامیوں اور خوبیوں کے خلاف رائے قائم کرنا ہر شہری کا دستوری حق ہے مگر حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے کابینی وزراء حکومت کی خامیوں کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو بیان بازیوں کے ذریعہ خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آج یہاں سیول لبرٹیز کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ہرا گوپال نے کہا کہ ریاستی وزراء کو چاہئے کہ وہ کودنڈا رام پر لفظی حملوں کے بجائے اپنی دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالے تاکہ کودنڈا رام کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کودنڈا رام ایک عوامی لیڈر ہے جنہوں نے صرف عوامی مسائل کے حل میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ وی راگھوناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر آف دی ہاوز کی حیثیت سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کابینی رفقاء کی غلطیوں پر تلنگانہ کی عوام سے معافی مانگیں ۔ پروفیسر جی لکشمن ، نارائن ریڈی کے علاوہ سیول لبرٹیز کمیٹی کے دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT