Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حکومت کے خلاف احتجاج کا انتباہ

حکومت کے خلاف احتجاج کا انتباہ

یلاریڈی /25 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد کو فوری قحط زدہ قرار دینے بی جے پی کے ضلع صدر مسٹر گنگا ریڈی نے مطالبہ کیا۔ انھوں نے جمعہ کے دن یلاریڈی مستقر پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کسانوں کے قرضہ جات یک مشت معاف نہ کرکے مرحلہ وار طریقہ سے معاف کرنے سے کسانوں کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات یک مشت معاف کئے جائیں، ورنہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ناکافی بارش کی وجہ سے کسان روزگار کی تلاش میں شہر کا رخ کر رہے ہیں، لہذا حکومت کی جانب سے ان کی راحت رسانی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس ہفتہ سے بی جے پی کے مقامی انتخابات کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT