Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کے سرکاری ملازمین کے لیے اقدامات قابل ستائش

حکومت کے سرکاری ملازمین کے لیے اقدامات قابل ستائش

سرکاری ملازمین کے ڈینٹل کیمپ کا افتتاح ، دیوی پرساد و دیگرکا خطاب
حیدرآباد۔21ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے اٹھائے جارہے فلاحی اقدام کی ستائش کرتے ہوئے ٹی این جی اوز کے اعزازی صدر دیوی پرساد نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ماتحت خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کا ماضی میں کوئی پرسان حال نہیں تھا مگر نئی ریاست کی تشکیل اور ٹی آر ایس حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد برسوں سے زیر التواء پی آر سی کے بشمول ہلت کارڈ اور دیگر ضرورتوں کی تکمیل کے اقدامات اٹھائے گئے ۔ دیوی پرساد آج یہاں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد میں حکومت تلنگانہ کی نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین کے مفت دانتوں کا معائنہ کیمپ کے افتتاح سے قبل میڈیاسے مخاطب تھے۔ دیوی پرساد نے کہاکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی جانب سے پہلے دانتوں کے مفت معائنہ کیمپ کی پہل کی گئی اور ریاست کے دیگر اضلاع میںبھی انعقاد عمل میںلاتے ہوئے سرکاری ملازمین کو مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔صدر ٹی این جی اوز تلنگانہ اسٹیٹ کارم رویندر ریڈی نے ریاستی محکمہ صحت کاشکریہ ادا کیا۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب صدر گریٹر حیدرآباد ٹی این جی اوز نے کہا کہ سرکاری ملازمین اگر صحت یاب رہیں گے تو ریاست کی ترقی میں وہ نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندرشیکھر رائو کے سنہری تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اہم رول ادا کریں گے۔ ایس پربھاکر‘ جناردھن اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT