Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں : عامر خاں

حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں : عامر خاں

ممبئی ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار عامر خاں نے جنہیں 10 سال بعد انکریڈیبل انڈیا کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے ہٹادینے کا فیصلہ کیا گیا ہے آج کہا کہ وہ ان کی خدمات کو ختم کردینے حکومت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں جبکہ انہوں نے یہ واضح کردیا کہ انہوں نے اس کاز کے لئے ہرگز کوئی اجرت نہیں لی تھی ۔ یہ حکومت کا اختیار تمیزی ہے کہ وہ کسی بھی مہم کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کسی کو بھی مقرر کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اس ملک کے لئے جو کچھ بہتر ہوسکتا وہ لوگ مناسب اقدامات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT