Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت کے مشیروں کی میعاد میں توسیع چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے احکامات

حکومت کے مشیروں کی میعاد میں توسیع چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے احکامات

حیدرآباد۔ 25۔ مئی  ( سیاست نیوز) حکومت نے اپنے 6 مشیروں کی میعاد میں مزید ایک سال توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے احکامات جاری کئے ۔ حکومت کے مشیر برائے آبپاشی آر ودیا ساگر راؤ ، مشیر برائے پلاننگ و برقی اے کے گوئل ریٹائرڈ آئی اے ایس، مشیر برائے بہبود اے رام لکشمن آئی اے ایس ریٹائرڈ ، مشیر برائے پالیسی این انسٹی ٹیوشنل ڈیولپمنٹ بی وی پاپا راؤ ریٹائرڈ آئی اے ایس ، مشیر برائے ثقافت ، سیاحت ، انڈومنٹ یوتھ اینڈ میڈیا افیرس کی وی رمنا چاری آئی اے ایس ریٹائرڈ اور مشیر برائے فینانس جی آر ریڈی ریٹائرڈ آئی ای ایس کی خدمات میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد چیف منسٹر نے حکومت کے کام کاج میں تعاون کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر مشیروں کا تقرر کیا تھا۔ ان مشیروں کو کابینی درجہ دیا گیا ہے اور انہیں ریاستی سکریٹریٹ میں چیمبر الاٹ کیا گیا۔ موجودہ  مشیروں میں بعض کی میعاد جاریہ ماہ اور بعض کی آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT