Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / حکومت کے ناک کے نیچے سعودی اور پاکستانی چیانلس کشمیر میں مخالف ہند پروپگنڈوں میں مصروف

حکومت کے ناک کے نیچے سعودی اور پاکستانی چیانلس کشمیر میں مخالف ہند پروپگنڈوں میں مصروف

سری نگر:سعودی اور پاکستان بشمول ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی جو انڈیا پر ممنوع کی جانب سے کشمیر میں آزادی کی آگ لگارہے ہیں۔

مذکورہ چیانلس جو خانگی کیبل اپریٹرس کی جانب سے فراہم کئے جارہے ہیں کشمیر میں مخالف ہندوستان پروپگنڈوں میں مصروف ہیں۔ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق ‘ اس میں چونکا دینے والی بات یہ بھی ہے کہ مذکورہ خانگی کیبل اپریٹرس نہ صرف پی ڈی پی ‘بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے یہ کام انجام دے رہے ہیں بلکہ کچھ سرکاری عمارتوں میں بھی مذکورہ کیبل اپریٹرس کی خدمات حاصل کی ہیں۔

اس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ متعدد ٹیلی ویثرن سیٹلائٹ سروس جیسے ٹاٹا اسکائی‘ ایرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی‘ ڈش ٹی وی کشمیر میں دستیاب ہونے کے باوجود زیادہ تر لوگ خانگی کیبل اپریٹرس کو ترجیح دے رہے ہیں جو پاکستان اور سعودی چیانلس فراہم کرتے ہیں۔

ٹی وی چیانل جو مخالف ہندوستان پروپگنڈوں میں ملوث ہیں وہ یہ ہیں سعودی سناہ‘ سعودی قرآن‘ العربیہ‘ پیغام‘ ہدایت‘ نور‘ مدنی‘ سحر‘ کربلا‘ حادی‘ اے آر وائی کیوٹی وی‘ بیتہات‘ اہلبیت‘ مسیج‘ فلک‘ جیو نیوز‘اے آر وائی نیوز‘ ڈاؤن نیوز‘ مذکورہ چیانلس حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد وں کو شہید قراردیکر فروغ دینے کاکام کررہے ہیں

۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ملک بھر میں مذکورہ چیانلس پر انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹ منسٹری نے امتناع عائد کردیا ہے۔ کشمیر میں ممنوع چیانل کی رپورٹ کی ریاست کے اعلی عہدیداروں نے بھی تصدیق کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT