Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / حکومت کے پاس نکسلیوں کا مقابلہ کرنے کی پالیسی نہیں:کانگریس

حکومت کے پاس نکسلیوں کا مقابلہ کرنے کی پالیسی نہیں:کانگریس

نئی دہلی، 25اپریل(سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آر پی ایف ٹیم پر گھات لگاکر کئے گئے نکسلائیٹ حملہ میں 25 جوانوں کی شہادت کے ایک دن بعد کانگریس نے مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان تال میل کی کمی کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کی حکومتوں کے پاس نکسلیوں سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا اور ترجمان پرینکا چترویدی نے اس واقعہ پر کہا کہ سکما حملے کی پوری جانچ کی جانی چاہئے ۔ یہ خفیہ بیورو کی ناکامی ہوئی ہے یا تال میل کا فقدان رہا ہے اس کے بارے میں بتایا جانا چاہئے ۔ حکومت کی جانب سے نکسلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی جانکاری دی جانی چاہئے۔ کانگریس کے دونوں لیڈروں نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ خالی ہے اور قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ کی مدت کار میں دو مرتبہ توسیع کی گئی ہے ۔ ایسا لگتا ہیکہ اسے پر کرنا حکومت کی ترجیح نہیں ہے ۔ ان سب سے واضح ہیکہ نکسلیوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے پاس پالیسی ، اسکیم یا سمت کی کمی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT