Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / حکومت گجرات کی ہاردک پٹیل سے مفاہمت کی بات چیت

حکومت گجرات کی ہاردک پٹیل سے مفاہمت کی بات چیت

سورت ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پرتشدد جاٹ احتجاج کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا ہیکہ حکومت گجرات کو بھی خطرہ کی گھنٹیاں سنائی دے رہی ہیں۔ حکومت گجرات نے آج قید ہاردک پٹیل کے پاس اپنا قاصد روانہ کیا تاکہ ان سے پٹیل برادری کیلئے کوٹا احتجاج کے سلسلہ میں مفاہمت کی بات چیت کی جائے۔ پٹیل برادری کے نامور قائد اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ وٹھل رڈاڈیا نے آج لارج پور جیل میں ہاردک پٹیل سے ملاقات کی اور دعویٰ کیا کہ حکومت پٹیل قائدین کے خلاف دائر مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے پر غور کررہی ہے بشرطیکہ پٹیل برادری اپنے احتجاج سے دستبردار ہوجائے۔ رڈاڈیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سلسلہ میں ہاردک پٹیل سے ان کی تفصیلی بات چیت کی اور پٹیدار انامت اندولن سمیتی کے اٹھائے ہوئے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ پٹیل برادری خود کو دیگر پسماندہ طبقہ کے زمرہ میں شامل کرکے تحفظات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہاردک پٹیل کی زیرقیادت احتجاج کررہی تھی۔ رڈاڈیا کی ہاردک پٹیل سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران تمام مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی ہوئی۔ رڈاڈیا نے کہا کہ انہیں جلد ہی تمام مسائل کی یکسوئی کی توقع ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT