Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حکومت ہند کے روزگار سے منسلک کمپیوٹر ڈپلوما میں داخلے جاری

حکومت ہند کے روزگار سے منسلک کمپیوٹر ڈپلوما میں داخلے جاری

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، وزارت ترقی انسانی وسائل ، حکومت ہند نئی دہلی کی جانب سے سارے ہندوستان میں اردو داں طبقہ کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے کمپیوٹر ڈپلوما کورس چلایا جارہا ہے ۔ پچھلے 15 سالوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے اس ڈپلوما کورس کی بنیاد پر ملازمت حاصل کی ہے ۔ کالج کے طلبہ کے علاوہ علماء کو بھی اس کورس سے ملازمت ملی ہے ۔ اس کورس میں کمپیوٹر کی تعلیم ابتداء سے دی جاتی ہے اور سند حکومت ہند کی جانب سے عطا کی جاتی ہے ۔ اس کورس میں شامل ہے ۔ آفس ، کورل ڈرا ، فوٹو شاپ ، ٹالی ، ہارڈویر ، سی لینگویج ، ویب ڈیزائننگ ، انٹرنیٹ ، ان پیج اردو وغیرہ ۔ ہر سنٹر میں صرف 40 نشستیں ہیں ۔ بس پاس کی سہولت ہے ۔ تلنگانہ و آندھرا میں کمپیوٹر سنٹر نرمل ، ورنگل ، کرنول ، چتور ، کڑپہ کے علاوہ ایل بی نگر ، مغل پورہ ، عثمان باغ ، بہادر پورہ پر چلائے جارہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمود علی خاں سپرنٹنڈنٹ این سی پی یو یل ، ایس آر بی برانچ ، ایس وائی جے کامپلکس مدینہ حیدرآباد ۔ فون 9948993158 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT