Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / حیات نگر اور چیتنیہ پوری میں دو خواتین کی خودکشی

حیات نگر اور چیتنیہ پوری میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور چیتنیہ پوری حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی جبکہ دوسرے کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ راگھو بھائی جو برہمم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اڑیسہ کا متوطن اور پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ راگھو کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ اس جھگڑے دلبرداشتہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 30 سالہ آر  بھنڈاری جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ماروتی ہوم اپارٹمنٹ ماروتی نگر چیتنیہ پوری علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ اپنے مکان پہونچا اور بیوی سے کھانا گرم کرنے کیلئے کہا جب تک بیوی نے کھانا گرم کیا ۔ اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
خاتون کی خودسوزی پر شوہر کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) میڈپلی پولیس نے ایک خاتون کی خودسوزی کے بعد اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میڈپلی پولیس کے مطابق 28 سالہ پورنا جو میڈپلی علاقہ کے ساکن جئے رام کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پورنا شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی ۔ چونکہ اس خاتون کا شوہر گھر اور گھریلو اخراجات کی پرواہ نہیں کرتا تھا ۔ جبکہ خاتون ہی گھریلو اخراجات برداشت کر رہی تھی ۔ شوہر سے جھگڑا اور شوہر کی لاپرواہی سے تنگ آکر پورنا نے 11 جنوری کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT