Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / حیات نگر اور کیسرا میں دو خواتین کی خودکشی

حیات نگر اور کیسرا میں دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور کیسرا کے علاقوں میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ شوبھا جو کیسرا علاقہ کے ساکن سومیش کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی ایچ آئی وی کا شکار تھے اور علاج کیلئے اس خاتون کو رقمی مسائل پائے جاتے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں 32 سالہ لکشمی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لکشمی وشنو نگر کالونی علاقہ کے ساکن ناگیشور راؤ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 6 ماہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT