Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / حیات نگر میں دو کمسن طالب علم تالاب میں غرقاب

حیات نگر میں دو کمسن طالب علم تالاب میں غرقاب

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) حیات نگر علاقہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں دو کمسن طالب علم تالاب میں غرقاب ہوگئے ۔ حیات نگر اناجی پور ولیج کے ساتھ 7 سالہ ارون تیجا اور اس کا دوست 6 سالہ سریکار آج شام 5.30 بجے اپنے مکان سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے ۔ کمسن بچوں کے والدین نے ان کی تلاش شروع کردی تھی اور آج رات 8.30 بجے انہیں یہ پتہ لگا کہ گنتہ پلی ویلیج میں واقع ایک تالاب میں ان کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں ۔ پولیس حیات نگر نے وہاں پہونچکر دو بچوں کے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا ۔ پولیس تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ بچے اسکول سے مکان لوٹنے کے بعد ہی تالاب میں تیراکی کیلئے گئے ہوئے تھے جہاں وہ غرقاب ہوگئے ۔ بالالہ ہکولہ تنظیم کے صدر مسٹر اچوت راؤ نے حکومت سے متوفی بچوں کے والدین کو فی کس 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہیں الزام عائد کیا کہ تالاب کے قریب کھودے گئے گڈھے میں گرکر بچوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT