Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادایر پورٹ پر صبح کے اوقات میں ٹریفک تحدیدات

حیدرآبادایر پورٹ پر صبح کے اوقات میں ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( آئی این این ) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ، حیدرآباد کوآپریٹ کرنے والی کمپنی جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ایر پورٹ لمیٹیڈ (GHIAL) نے آج اعلان کیا کہ پاسنجر ٹریفک میں اضافہ کے پیش نظر اور ڈپارچر ریمپ پر ہجوم کم کرنے کیلئے اس نے ڈپارچر ریمپ کو کشادہ کرنے کا کام شروع کیا ہے جس کی وجہ سے 20 ڈسمبر سے ٹریفک تحدیدات ہوں گے۔ اس کے دوران صرف پرائیویٹ اور ریڈیو کیابس ہی کو صبح 4تا9بجے کے دوران ڈپارچر ریمپ پر آنے کی اجازت ہوگی۔ دیگر تمام زرد پلیٹ گاڑیوں کو ارائیول ریمپ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ یہ تحدیدات صرف مذکورہ بالا اوقات میں ہوں گی اور باقی وقت ڈپارچر ریمپ معمول کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT