Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادی انجینئر علی رضا ء مسٹر ساؤتھ انڈیا۔ 16 منتخب

حیدرآبادی انجینئر علی رضا ء مسٹر ساؤتھ انڈیا۔ 16 منتخب

حیدرآباد ، 15 نومبر (راست) مرزا علی رضاء (عامر) کی کم عمری سے روزنامہ ’سیاست‘ نے حوصلہ افزائی کی اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، جیسا کہ عامر نے پڑھائی میں بدستور عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اب ’’مسٹر ساؤتھ اِنڈیا ۔ 16‘‘ کا خطاب بھی جیتا ہے۔ محمد الیاس طاہر کی اطلاع کے بموجب عامر ابتدائی تعلیم سے لیکر عثمانیہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تکمیل تک 90% سے زیادہ نشانات حاصل کرتے رہے۔ موجودہ طور پر وہ اِنفوسیس کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کررہے ہیں۔ بنگلور میں رہتے ہوئے ملازمت کے دوران وہ مختلف مقابلوں میں حصہ لئے اور انعامات و اعزازت حاصل کئے۔ اسی طرح بنگلور کی ایک مشہور ایونٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ’’مسٹر ساؤتھ انڈیا۔ 16‘‘ میں بھی حصہ لے کر ٹائٹل جیتا۔ یہ مقابلے 12 نومبر کو وائسرائے کمفرٹس بنگلور میں منعقد ہوئے۔ اس کامیابی پر علی رضاء کو رشتے دار، دوست احباب، و دیگر نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمنائیں پیش کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT