Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادی رباط میں 600 عازمین کے انتظامات

حیدرآبادی رباط میں 600 عازمین کے انتظامات

مفت طعام کی سہولت، حسین شریف کی خدمات کی ستائش
حیدرآباد ۔ /16 ستمبر (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں ناظر رباط حسین محمد الشریف کی جانب سے 600 عازمین حج کے قیام اور طعام کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ رباط کی موجودہ عمارت کے علاوہ مزید دو عمارتیں کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے عازمین حج کے قیام کا انتظام کیا گیا ۔ رباط کی موجودہ عمارت میں گنجائش صرف 262 افراد کی ہے لیکن ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی مساعی پر ناظر رباط نے 600 افراد کے قیام کے انتظامات کئے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب رباط میں کس قدر زائد عازمین کیلئے قیام کے انتظامات کئے گئے ۔ ناظر رباط نے پہلی مرتبہ تمام عازمین کیلئے مفت تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا ۔ عازمین کو دو وقت چائے بھی سربراہ کی جارہی ہے ۔ رباط میں مقیم عازمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ناظر کی جانب سے ان کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھا جارہا ہے ۔ قیام و طعام کے علاوہ لانڈری کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ناظر رباط نے آئندہ سال ایک ہزار عازمین حج کے قیام کے انتظامات کا تیقن دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رباط کی تین عمارتوں میں روزانہ 600 عازمین کو تین وقت کے کھانے کی سربراہی کی وہ خود شخصی طور پر نگرانی کررہے ہیں ۔ 35 دن تک عازمین کیلئے مفت کھانے کی سہولت برقرار رہیں گی ۔ روزانہ تین وقت کے کھانے کے حساب سے 1800  افراد کے طعام کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ کھانے میں حیدرآبادی پکوان اور معیار پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ناظر رباط نے بتایا کہ 35 دن میں تقریباً 60 ہزار افراد کے حساب سے تین وقت کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ خصوصی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں اور آصف ثامن نواب میر برکت علی خان کی درازی عمر کی دعا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT