Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادی شٹلر سندھو‘ ویمنس ورلڈ چیمپئن شپ سے باہر

حیدرآبادی شٹلر سندھو‘ ویمنس ورلڈ چیمپئن شپ سے باہر

جکارتہ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو عالمی چیمپئن شپس مقابلوں میں میڈلس کی ہیٹرک بنانے میں آج ناکام ہوگئیں جب وہ آج یہاں کھیلے گئے ویمنس سنگلز کے سنسنی خیز کوارٹر فائینلس میں جنوبی کوریا کی سنگ جی بیوان کے خلاف شکست سے دو چار ہوگئیں ۔ 11 ویں مقام کی حامل سندھو میڈلس کی اس ٹرائی  میں دوسری بہترین کھلاڑی تھیں  جنہیں ایک گھنٹہ 22 منٹ کے کھیل میں آٹھویں مقام کی حامل سنگ جی ہیوان کے مقابلے 17-21, 21-19, 16-21 سے شکست ہوگئی ۔ اس 20 سالہ ہندوستانی لڑکی کو 2013 اور 2014 کے دوران ان مقابلوں میں برونز میڈلس حاصل ہوئے تھے اور شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی نے گذشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنلس میں چین کی وانگ ایھان کو شکست دیتے ہوئے لگاتار تیسرے میڈل کی توقع کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT