Monday , April 24 2017
Home / Top Stories / حیدرآبادی غضنفر علی ذکی ایس آئی بی این کے نئے جنرل سکریٹری

حیدرآبادی غضنفر علی ذکی ایس آئی بی این کے نئے جنرل سکریٹری

ریاض ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی انڈین بزنس نیٹ ورک () انڈیا نے نئی ایگزیکیٹیو کمیٹی کا اعلان کیا ہے، جس میں مصعب المحیدیب صدر، محمد الونگل نائب صدر، حیدرآبادی شہری میر غضنفر علی جنرل سکریٹری، عاصم ذیشان علی خان ایگزیکیٹیو سکریٹری، عدنان احمد زاغزوغ جوائنٹ سکریٹری، وجئے سونی خازن اور سلطان فواد معصوم پی آر او منتخب کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف ذکریا احمد بلادی، محمد وقاراحمد اور عیسیٰ بن ایاز شبیبی ایونٹ کوآرڈینیٹرس ہوں گے۔ ایس آئی بی  این ہندوستانی قونصل جنرل کی سرپرستی میں کام کرتی ہے جو ایک پروفیشنل آرگنائزیشن ہے جس کے تحت تاجران، سینئر ایگزیکیٹیوز اور سعودی عرب اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دیگر پروفیشنلز ایک ساتھ کام کرتے ہیں اس کا قیام 13 مارچ 2005ء کو عمل میں آیا تھا۔ ایس آئی بی این ہندوستان اور سعودی عرب کے بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے ایگزیکیٹیو ارکان میں عادل سنائی، ڈاکٹر ہانی فیطانی، احمد زہرانی، حسن شیبانی، نوشید احمد اور فاطمہ العقاد (تمام کا تعلق سعودی عرب سے) اور مجیدالحسن، سید شارق علی، محمد سعیدالدین، عزیزالرب، دانش عبدالغفور اور مخطوم حسینی (تمام کا تعلق ہندوستان سے) شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT