Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآبادی فٹبالر لطیف الدین نجم کو ’’شان محمڈن‘‘ایوارڈ

حیدرآبادی فٹبالر لطیف الدین نجم کو ’’شان محمڈن‘‘ایوارڈ

کولکتہ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) محمڈن اسپورٹنگ کلب نے اپنے سالانہ کارنامہ حیات ایوارڈ ’’شان محمڈن‘‘ کے لئے حیدرآباد کے ممتاز فٹبالر سید لطیف الدین نجم کو نامزد کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کے صدر سلطان احمد نے بتایا کہ ’شان محمڈن‘ کلب کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال فٹبال کی بہترین خدمات کے لئے کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مرتبہ یہ ایوارڈ لطیف الدین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ لطیف الدین کو 1976ء کے دوران 4 ایوارڈ حاصل ہوئے تھے۔ 3 ایوارڈ بہترین فٹبالر اور چوتھا ایوارڈ بہترین اسکورر کیلئے حاصل ہوا تھا۔ 1976ء کے دوران لطیف الدین انڈین جونیر ٹیم کی قیادت کی تھی اور ٹیم کو تہران میں کھیلے گئے مقابلہ میں مشترکہ چمپین کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT