Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد۔ جم میں ورزش کے دوران نوجوان فوت۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا ایک مقدمہ درج کیا

حیدرآباد۔ جم میں ورزش کے دوران نوجوان فوت۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا ایک مقدمہ درج کیا

حیدرآباد۔ڈیل کمپنی میں برسر خدمت ایک 22سال کا سافٹ ویر انجینئر کی ورزش کے دوران موت واقع ہوگئی۔ چہارشنبہ کے روز اس کے افس میں موجود جم میں ورزش کے دوران مذکورہ نوجوان نے سینے میں شکایت کی اور گڑپڑا۔

ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق میاں پور‘ ماتھر سری نگر کا ساکن ورون کمار اپنے مقرر وقت سے قبل ہی افس پہنچ گیا تاکہ جم میں ورزش کرسکے۔تاہم ورزش کے دوران ورون کو پسینے جانے لگے اور سینے میں درد کی شکایت کی۔ کچھ منٹوں بعد وہ اچانک گھر پڑا ور نیم بیہوشی کے عالم میں چلاگیا۔مادھا پور سب انسپکٹر پولیس پی وجئے کمار کے مطابق ورون کو کمپنی کے کلینک کو لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے اس کی جانچ کی۔

بعد ازاں ورون کو قریبی اسپتال لے جایاگیا جہاں پرڈاکٹرس نے ورون کو مردہ قراردیا۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے ہ ورون وشاکھاپٹنم کا ساکن ہے اور پچھلے ایک سال سے ڈیل میں کام کررہا ہے۔ ورون کے والد کے مطابق پہلے سے ہی وہ دل کے امراض کا شکارتھا۔نعش کا پوسٹ مارٹم کیاگیا اور ائی پی سی کے سی آر پی سی دفعہ174کے تحت مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT