Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میدک میں 2 فروری کو عام تعطیل

حیدرآباد ، رنگاریڈی ، میدک میں 2 فروری کو عام تعطیل

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر ضلع کلکٹرس کو ہدایت
حیدرآباد۔/19جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے حیدرآباد، رنگاریڈی اور میدک کے ضلع کلکٹرس کو اختیار دیا ہے کہ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے سلسلہ میں 2 فروری کو مقامی سطح پر عام تعطیل کا اعلان کریں۔ اس سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق ایم جی گوپال نے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں حیدرآباد کے علاوہ رنگاریڈی اور میدک کے بعض علاقے شامل ہیں جہاں 2فروری کو رائے دہی مقرر ہے جبکہ 5 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ حکومت نے تینوں اضلاع کے کلکٹرس کو رائے دہی کے دن مقامی سطح پر عام تعطیل کے اعلان کی ہدایت دی ہے اور یہ تعطیل صرف اُن علاقوں تک محدود ہوگی جہاں رائے دہی مقرر ہے۔ 2فروری کو سرکاری دفاتر، مجالس مقامی اور دیگر سرکاری اداروں کو تعطیل رہے گی جبکہ 5فروری کو تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا جائے گا۔ تینوں ضلع کلکٹرس کو مجاز قرار دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری اور خانگی اداروں جن میں صنعتیں شامل ہیں ان کیلئے بھی مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کریں۔ تینوں ضلع کلکٹرس کو انتخابی سرگرمیوں کیلئے درکار گاڑیوں کے استعمال اور رائے دہی سے 48گھنٹے قبل شراب کی فروخت پر پابندی کا اختیار دیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT