Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد آئی آئی آئی ٹی سے 473 طلبہ گریجویٹس

حیدرآباد آئی آئی آئی ٹی سے 473 طلبہ گریجویٹس

13.4 لاکھ تا 18.8 لاکھ روپئے سالانہ تنخواہ کی پیشکش
حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد کے آئی ٹی انجینئرس کی قومی اور عالمی سطح پر زبردست مانگ ہے۔ حیدرآباد کے آئی آئی آئی ٹی کے گریجویٹس کو پرکشش تنخواہوں کے ذریعہ ملازمت دی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بی ٹیک گریجویٹس کو 13.4 لاکھ تا 18.8 لاکھ روپئے سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آئی ٹی میں ماسٹرس پروگرام کے گریجویٹس کی اوسطاً تنخواہ کی پیشکش 14 لاکھ روپئے تا 17.7 لاکھ روپئے سالانہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ انسٹیٹیوٹ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ زائد از 116 کمپنیوں نے ملازمتوں کی پیشکش کیلئے انٹرویوز کروانے کیلئے اس ادارہ میں اپنے نام رجسٹر کروائے ہیں۔ صد فیصد طلبہ کو روزگار کی ضمانت ہے۔ آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کو پھر ایک مرتبہ صد فیصد روزگار حاصل کرنے کا اعزاز ملا ہے۔ ادارہ نے کہا کہ آئی ٹی میں ماسٹرس پروگرام کرنے والے ہمارے گریجویٹس کو سرکردہ کمپنیوں کی جانب سے روزگار کی پیشکش کی گئی ہے۔ بی ٹیک گریجویٹس کو مختلف کمپنیوں کے پروگرامس کے لئے اوسطاً تنخواہوں کے ساتھ ملازمت دی گئی ہے۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کل ہی اپنا 16 واں کانووکیشن منعقد کیا جہاں سے 473 طلبہ نے گریجویشن کی تکمیل کی۔

TOPPOPULARRECENT