Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد ائیر پورٹ پر دوخواتین کے پاس سے 71لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط

حیدرآباد ائیر پورٹ پر دوخواتین کے پاس سے 71لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط

حیدرآباد:کسٹمس عہدیداروں نے یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ تقریبا2.36کیلوگرام کے سونے کے بسکٹ جس کی مالیت تقریباً71لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے دوخاتون مسافرین کی پا س سے ضبط کرلئے۔

خفیہ جانکاری پر عہدیداروں نے ایک روز سعودی ائیر لائنس کے ذریعہ قبل جدہ سے حیدرآباد پہنچنے والی ایک خاتون کی تحویل سے 2,000گرام سونا اور دوسرے خاتون کے پاس سے 366گرام سونا ضبط کرلیا۔

ایک سینئر کسٹم افیسر نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ ضبط شدہ سونے کے بسکٹ کی مالیت تقریبا 60لاکھ اور 10.98لاکھ روپئے ہے۔دونوں خواتین نے اپنے کپڑوں میں یہ سونے کے بسکٹ چھپائے ہوئے تھے ۔

جس میں سے ایک کو ہم نے اپنی تحویل میں لے لیاہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT