Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد اسکول گیمز فیڈریشن کے مقابلے

حیدرآباد اسکول گیمز فیڈریشن کے مقابلے

حیدرآباد ، 20 اگسٹ (پریس نوٹ) اسکول گیمز فیڈریشن حیدرآباد 14 تا 17 سال کی عمر والے طلباء و طالبات کیلئے سال 2016-17ء کے مقابلے 22 تا 24 اگسٹ منعقد کررہا ہے۔ کھوکھو، والی بال، کبڈی کے مقابلے بمقام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ منعقد ہوں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مسرز سومی ریڈی (ڈی ای او حیدرآباد)، سوشیندر  (ڈپٹی ڈی ای او چارمینار منڈل)، پی سدھاکر ریڈی (آرگنائزنگ سکریٹری گیمز فیڈریشن)، احمد بلعلہ (ایم ایل اے ملک پیٹ)، محمد مرتضیٰ علی (کارپوریٹر چھاؤنی) شرکت کریں گے۔ رفعت اللہ غوری ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ اور ساجد حسین جنیدی آرگنائزنگ سکریٹری نگرانی کریں گے۔ چارمینار منڈل کے تمام سرکاری، خانگی اور امدادی اسکولز کے اسٹوڈنٹس شرکت کے اہل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT