Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنیز، اسکالر شپ کیٹیگری کا امتحان

حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنیز، اسکالر شپ کیٹیگری کا امتحان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : غیاث الدین بابو خاں چیریٹیبل ٹرسٹ اور فاونڈیشن فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کے مشترکہ تعاون سے 120 ایکڑ پر محیط ایک عالمی معیار کا ریزیڈنشیل کالج حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینیز کے نام سے وقار آباد ضلع رنگاریڈی میں قائم ہے جس میں کلاسس ساتویں اور نویں اور انٹر میڈیٹ سال اول و دوم کی تعلیم جاری ہے ۔ اس کے علاوہ اس کالج میں ریاستی و قومی مسابقتی انٹرنس ٹسٹ جیسا کہ EAMCET ، NEET ، IIT اور JEE Mains کی کوچنگ کی تجربہ کار ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں ۔ جس میں تعلیم کے ساتھ اسپورٹس کی اعلیٰ معیار کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔ سال 2014-15 کے انٹر میڈیٹ طلباء کے لیے پہلے بیاچ کے شاندار اور حوصلہ مند 100 فیصد کامیاب نتائج رہے ۔ جس میں 2 طلباء 98 فیصد اور 9 طلباء 97 فیصد اور 77طلباء 90 فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں اور تقریبا طلباء کو ریاست آندھرا پردیش و تلنگانہ کے اعلیٰ معیاری ( ٹاپ 10 ) انجینئرنگ کالجس میں داخلے ہوچکے ہیں ۔ تعلیمی سال 2016-17 کے لیے انٹر میڈیٹ کورس ( ایم پی سی ، بی پی سی ، ایم ای سی ) میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کا ایک اسکریننگ ٹسٹ ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے 59 سنٹرس پر اتوار 31 جنوری اور 7 فروری کو صبح 9-30 بجے منعقد ہوگا اور اس ٹسٹ کے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ایس ایس سی میں زیر تعلیم طلباء ( صرف لڑکے ) اس ٹسٹ کے لیے اہل ہیں ۔ اردو میڈیم طلباء کے لیے ٹسٹ پیپر خصوصا اردو زبان میں بھی رکھا جائے گا ۔ خواہش مند طلباء فون نمبرات  تلنگانہ کے لیے 9866556850 ۔ رائلسیما کے لیے 9866556847 ساحلی آندھرا کے لیے 9866556841 شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے لیے 9866556891 اور 9866556903 پر ربط کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT