Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / حیدرآباد انضمام کے جانثاروںکی ستائش:وزیراعظم

حیدرآباد انضمام کے جانثاروںکی ستائش:وزیراعظم

نئی دہلی ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ان افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ریاست حیدرآباد کے ہندوستان میں انضمام کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں ۔ انہوں نے خاص طور پر سردار پٹیل کے اس سلسلے میں کردار کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ریاست حیدرآباد کے ہندوستان میں انضمام کی تاریخ اُس وقت تک نامکمل رہے گی جب تک کہ اس دور میں سردار پٹیل کے اس سلسلے میں ادا کئے ہوئے کردار کا تذکرہ نہ کیا جائے ۔ 1948 ء میں ریاست حیدرآباد ہندوستان میں ضم ہوگئی تھی ۔ بعد ازاں وزیراعظم کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس کے بموجب انہوں نے کہا کہ وہ اُن تمام افراد کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے ریاست حیدرآباد کے ہندوستان میں انضمام کے دوران ہندوستان کے اتحاد کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں ۔ /17 ستمبر 1948 ء کو ریاست حیدرآباد کا انڈین یونین میں انضمام عمل میں آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT