Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ایرپورٹ کو مسافرین کے سروے میں پہلا مقام

حیدرآباد ایرپورٹ کو مسافرین کے سروے میں پہلا مقام

شمس آباد ۔ /8 مارچ (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو کینیڈا میں منعقد ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کے ایوارڈس تقریب میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو مسافرین کے سروے میں پانچ تا پندرہ ملین مسافرین کی سالانہ آمد و رفعت میں پہلا مقام حاصل ہوا ۔ اس موقع پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ حیدرآباد ایرپورٹ کو پہلا مقام ملنے پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ ایوارڈ کیلئے سیول ایویشن ، سی آئی ایس ایف ایرلائینس ، ایمیگریشن ، کسٹمس اور اسٹاف مبارکباد کے قابل ہیں ۔ ہم ہر وقت مسافروں کو مکمل سہولیات مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لئے تمام انسان بخوبی خدمات انجام دیتا ہے جس سے ہمارے حوصلہ مزید بلند ہوتے ہیں ۔ 2009 ء میں ہم نے 4.4 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں اور سال 2016 ء میں 4.9 پوائنٹس حاصل کئے ۔ 34 ایم سرویس پیرا میٹرس پر ایرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT