Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد تا ناگپور صرف 3 گھنٹے کا ریل سفر

حیدرآباد تا ناگپور صرف 3 گھنٹے کا ریل سفر

200 کیلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ٹرینوں کیلئے روس سے معاہدہ
حیدرآباد۔ 16 اکتوبر (سیاست نیوز) جب فی گھنٹہ 200 کیلومیٹر رفتار کی ٹرینیں چلنے لگیں گی تب مسافرین سکندرآباد سے تین گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناگپور پہونچ جائیں گے۔ ہندوستان نے روس کے ساتھ ایسی ٹرینوں کے حصول کے لئے اسٹارٹ رننگ معاہدہ طئے کیا ہے۔ حیدرآباد اور ناگپور کے مابین فاصلہ 575 کیلومیٹر ہے سوپر فاسٹ راجدھانی ایکسپریس ناگپور پہونچنے تک 7 گھنٹے 50 منٹ لیتی ہے۔ اس کی رفتار فی گھنٹہ 80 کیلومیٹر ہے۔ زیادہ سے زیادہ رفتار فی گھنٹہ 130 کیلومیٹر ہے۔ دوسری فاسٹ ٹرینیں یہ فاصلہ زائد از 10 گھنٹے میں طئے کرتی ہے۔ گوا میں منعقد ہوئی برکس کانفرنس کے دوران ہندوستان اور روس کے حکام نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ ریلوے بورڈ کے رکن وید پرکاش نے بتایا کہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار  کی ٹرین چلانے کے لئے ریل پٹریوں کو بہتر اور مضبوط بنانے کا منصوبہ ہے۔ سکندرآباد ناگپور روٹ ملک کے جنوب اور شمالی حصوں کو مربوط کرتی ہے۔ اس سیکٹر پر 130 سے زائد ٹرینیں چلتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT