Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد: دوخواتین کے ساتھ دن کے اجالے میں چھ غنڈو ں نے ملکر چھیڑ چھاڑ کی

حیدرآباد: دوخواتین کے ساتھ دن کے اجالے میں چھ غنڈو ں نے ملکر چھیڑ چھاڑ کی

سائبرآباد۔( حیدرآباد‘ انڈیا):سائبرآباد علاقے میں پیش ائے چونکا دینے والے واقعہ میں اٹومیں سوار دو خواتین کے ساتھ چھ غنڈوں نے برسرعام چھیڑ چھاڑ کی ہے۔خاطیو ں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ان میں سے ایک متاثرہ لڑکی نے کہاکہ چھ لوگوں نے ہمارا تعقب کیا اور ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جب میں میری رشتے کے بہن کے ساتھ اٹو میں سفر کررہی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ میں اور میری رشتہ کی بہن جارہے تھے وہ لوگ گھر سے ہی ہمارا تعقب کرنا شروع کردیا۔انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی اور ہمارے فون بھی پھینک دیا‘‘۔ میلاردیوپلی سرکل انسپکٹر پی جگدیشوار نے کہاکہ ’’ مذکورہ عورت اپنے رشتے کی بہن کے ساتھ خریداری کے لئے اٹومیں بیٹھ کر جاری رہی تھی۔ اچانک چھ لوگوں نے ان کاتعقب کیا اور دونے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔

ہم نے ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی تلاش شروع کردی ہے‘‘۔ متاثرین نے واقعہ کی اپنے موبائیل فون سے منظر کشی بھی کی جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لڑکے مسلسل ان لوگوں کا تعقب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT