Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد روہت کھنڈیلوال نئے مسٹر ورلڈ

حیدرآباد روہت کھنڈیلوال نئے مسٹر ورلڈ

لندن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روہت کھنڈیلوال، برطانیہ میں منعقدہ 2016ء کے گرینڈ فینالے مقابلہ میں دنیا بھر کے 46 مسابقت کنندگان کو شکست دیتے ہوئے باوقار عالمی خطاب جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ کھنڈیلوال نے ساؤتھ پورٹ میں ساؤتھ پورٹ تھیٹر اور کنونشن سنٹر میں 50,000 امریکی ڈالر کا نقد انعام حاصل کیا۔ ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ماڈل و اداکار کھنڈیلوال نے دنیا بھر کے 46 مسابقت کنندگان کو شکست دیتے ہوئے گذشتہ شب یہ باوقار خطاب حاصل کیا۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اب بھی یہ یقین نہیں ہورہا ہیکہ میں مسٹر ورلڈ ٹائیٹل جیت چکا ہوں۔ بین الاقوامی سطح پر یہ خطاب جیتنے والا پہلا ہندوستانی ہونے پر مجھے بیحد خوشی اور فخر ہے۔ میرا خواب حقیقت میں بدل چکا ہے اور میںمس انڈیا آرگنائزیشن کے منتظمین کا بھی مشکور ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا اور اس سنسنی خیز سفر میں میری رہمائی کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے خاندان، دوستوں اور مداحوں نے مسلسل میری مدد کی۔ میرے خواہوں کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہ تھا‘‘۔ 2014ء کے مسٹر ورلڈ نیکلاس پیڈرسن نے نئے فاتح کو یہ خطاب حوالے کیا۔

TOPPOPULARRECENT